روس کی سیل مارکیٹ زنجیر نے بیلجئیم میں پہلا شاپنگ اسٹور کھول لیا
روس کی سیل مارکیٹ زنجیر 'Mere ' نے یورپی یونین کے رکن ملک بیلجئیم میں پہلا شاپنگ اسٹور کھول لیا

روس کی سیل مارکیٹ زنجیر 'Mere ' نے یورپی یونین کے رکن ملک بیلجئیم میں پہلا شاپنگ اسٹور کھول لیا ہے۔
روس میں 2 ہزار سے زائد شاپنگ اسٹوروں کی حامل تھوک پرچون کی زنجیر 'سویٹوفور' سے منسلک اور یورپی ممالک میں فعالیت کے لئے 2018 میں قائم کی گئی کمپنی میئر' Mere' نے جرمنی، پولینڈ، رومانیہ ، لتھوانیا اور لٹویا کے بعد بیلجئیم میں بھی کام شروع کر دیا ہے۔
روس۔یوکرین جنگ اور یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود میئر نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز کے جوار میں واقع قصبے اوپوجک میں پہلا اسٹور کھول لیا ہے۔
میئر ،بیلجئیم کی سستی مارکیٹوں آلڈی، لیڈل اور کولریئٹ کے مقابلے میں،اشیائے سرف کو زیادہ سستی قیمتوں میں فروخت کر رہی ہے۔
اسٹور پر رکھی گئی مصنوعات کا ایک بڑا حصہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور ترکی اور آذربائیجان جیسے ممالک سے حاصل کیا جا رہا ہے۔
روس کی غذائی مصنوعات یورپی یونین کی پابندیوں سے آزاد ہونے کے باوجود میئر اسٹور میں فروخت کی جانے والی مصنوعات میں شامل نہیں ہیں۔
اسٹور میں مصنوعات کو شیلف میں رکھنے کی بجائے تختوں کے اوپر رکھے کارٹنوں میں فروخت کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔
علاقے کے رہائشی نئے اسٹور سے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
میئر کمپنی زمانہ قریب میں بیلجئیم میں اپنے اسٹوروں کی تعداد 10 تک بڑھانے کا پروگرام رکھتی ہے۔
دوسری طرف روس کی، 24 فروری کو ،یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ کی وجہ سے بیلجئیم کی مارکیٹ زنجیروں نے روسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
متعللقہ خبریں

تائیوان، یک شاپنگ مال میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے
یہ زور دار دھماکا شاپنگ مال کی 12ویں منزل پر ہوا جس کی تزئین و آرائش جاری تھی