نائجیریا، چرچ پر حملے میں اموات کی تعداد 40 ہو گئی
اس حملے کا تعلق دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سے ہے، وزیر داخلہ
1841008
نائجیریا کے صوبے اوندو سے منسلک اوو علاقے میں واقع ایک کیتھولک چرچ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے۔
اوند صوبے کے گورنر روتیمی اکیرے دولو نے بتایا ہے کہ اس حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 22 سے 40 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں میں سے 26 کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ رؤف اریگبیسولا نے صدارتی محل میں منعقدہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد بیان دیا کہ اس حملے کا تعلق دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت محمد بخاری نے محکمہ پولیس سمیت تمام تر سیکیورٹی اداروں کو حملے کے فاعلوں کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے اور عنقریب حملہ آوروں کو قانون کے حوالے کر دیا جائیگا۔