امریکہ: فیکٹری پر مسلح حملہ، 3 افراد ہلاک
ریاست میری لینڈ میں ایک پیداواری تنصیب پر مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے
1840894
امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں ایک پیداواری تنصیب پر مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریاست کے گورنر لیری ہوگن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور نے، سمتھس برگ میں واقع، کولمبیا مشین نامی کمپنی کی فیکٹری میں داخل ہو کر 3 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
غزہ میں اسرائیلی نشل کشی کو پورا ایک سال بیت گیا
غزہ میں اسرائیل کی 1 سال سے جاری نسل کشی کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا
میکسیکو:بلدیہ میئر قاتلانہ حملے میں ہلاک
میکسیکو کے صوبے گویریرو کے صدر مقام چلپان جیگو کے میئر الیہاندرو آرکوس قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے