نائیجیریا میں ایک چرچ پر حملے میں کم از کم 50 افراد جان بحق

ایک ڈاکٹر نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، میڈیا کو بتایا کہ صوبہ اوندو کے ضلع اووو میں ایک چرچ پر حملے کے بعد کم از کم 50 لاشیں ملی ہیں۔ ڈاکٹر نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ نائجیریا کے صدر محمد بوہاری نے حملے کی مذمت کی ہے

1837968
نائیجیریا میں ایک چرچ پر حملے میں کم از کم 50 افراد جان بحق

نائیجیریا کی ریاست اونڈو میں ایک چرچ پر حملے میں کم از کم 50 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

ایک ڈاکٹر نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، میڈیا کو بتایا کہ صوبہ اوندو کے ضلع اووو میں ایک چرچ پر حملے کے بعد کم از کم 50 لاشیں ملی ہیں۔

ڈاکٹر نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ نائجیریا کے صدر محمد بوہاری نے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاہےکہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، یہ ملک کبھی بدکرداروں اور غداروں کے سامنے نہیں جھکے گا، اور اندھیرے روشنی پر کبھی غالب نہیں آئیں گے۔

اونڈو ریاست کے گورنر روٹیمی اکیریڈولو نے اس واقعے کو معصوم لوگوں پر "قابل نفرت اور شیطانی حملہ" قرار دیا ہے۔

اکیریڈولو نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے اور حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد، جن کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے، نے اونڈو ریاست کے ضلع اوو میں کیتھولک چرچ پر عبادت کے دوران حملہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں