یوکرین: روسی فورسز نے کیف کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے

روسی فورسز نے دارالحکومت کیف کے علاقوں 'ڈنیپرووسکو' اور  'ڈارنسکی'   پر میزائل حملے کئے ہیں: بلدیہ مئیر وِٹالی کلچکو

1837790
یوکرین: روسی فورسز نے کیف کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے بلدیہ مئیر وِٹالی کلچکو نے کہا ہے کہ روسی فورسز نے شہر کے علاقوں 'ڈنیپرووسکو' اور  'ڈارنسکی'   پر میزائل حملے کئے ہیں۔

کلچکو نے ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فورسز  نے 'ڈنیپرووسکو' اور 'ڈارنسکی' کے انفراسٹرکچر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

بلدیہ مئیر نے کہا ہے کہ "انفراسٹرکچر  پر میزائل حملوں کی وجہ سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حملے میں   زخمی ہونے والوں کو  ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے"۔

یوکرین فورسز کی طرف سے، حملے کے مقامات سے، شہر میں داخلے کو بند کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں