اناج کی رسد میں مسئلے کا سبب روس نہیں یوکرین کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں ہیں: لاوروف
یوکرینی بندرگاہوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں مدد کے معاملے میں ترک ہم منصبوں کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا ہے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف
روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں اناج کی مستحکم رسد کے مسئلے کا سبب روس نہیں بلکہ یوکرینی فوج کی کی طرف سے بندرگاہوں پر نصب کردہ بارودی سرنگیں ہیں جو رسد میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
سرگے لاوروف نے دورہ سعودی عرب کے دوران ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ اناج سے لدے روسی بحری جہاز مغرب کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ روسی اناج کی برآمد کے معاملے میں مسائل کا سامنا ہے۔ مغرب، اناج کی ترسیل کے پابندیوں سے محفوظ ہونے سے متعلق خواہ کیسے ہی بلند بانگ دعوے کیوں نہ کرے اناج سے لدے روسی بحری جہازوں کو ان پابندیوں کا تابع رکھا گیا ہے اور مغرب اس معاملے میں چُپ سادھے ہوئے ہے"۔
لاوروف نے کہا ہے کہ روسی بحری جہازوں کو یورپی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کا بیمہ نہیں کروایا جا رہا۔ عالمی منڈیوں کےلئے اناج کی رسد سے متعلق تمام لاجسٹک اور مالیاتی زنجیریں مغربی پابندیوں کے تابع ہیں۔ عالمی منڈیوں میں اناج کی ترسیل کے لئے روس کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ یوکرینی فوجیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہیں جن کی وجہ سے یوکرینی بندرگاہوں سے آزادانہ خروج میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
روس کے صدر ولادی میر پوتن کی گذشتہ روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے لاوروف نے کہا ہے کہ "صدر ایردوان کے ساتھ مذاکرات کے بعد، یرغمال بنائے گئے بحری جہازوں کی رہائی کے لئے، یوکرینی بندرگاہوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں مدد کے معاملے میں ترک ہم منصبوں کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔
کیف انتظامیہ کی مغرب سے ملٹی بیرل راکٹ لانچر سسٹم کی طلب کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ "یہ مغرب کو مسلح جھڑپوں میں شامل کرنے کے لئے ایک تحریکی کاروائی ہے۔ مذکورہ طلب سفارتی و اخلاقی حدود کو پار کر گئی ہے"۔
متعللقہ خبریں
میانمار میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 11 افراد لقمہ اجل
ویتنام میں موثر سمندری طوفان یاگی نے میانمار میں شدید بارشیں برسائیں