برازیل: بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 100 افراد ہلاک

صوبہ پرنامبوکو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

1835861
برازیل: بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 100 افراد ہلاک

برازیل کے صوبہ پرنامبوکو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔

پرنامبوکو کے سماجی دفاعی سیکرٹری دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں موسلا دھار بارشوں کی پیدا کردہ قدرتی آفات کے نتیجے میں 25 مئی سے تاحال 100 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

16 لاپتہ افراد کے لئے  متاثرہ علاقوں میں 436 اہلکاروں کی شرکت سے امدادی کاموں  کا سلسلہ جاری ہے۔

بیان کے مطابق قدرتی آفات کے سبب تقریباً 6 ہزار 200 افراد گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور صوبہ بھر کے 24 شہروں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برازیل کے مشرق میں واقع صوبہ پرنامبوکو میں گذشتہ ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشیں صوبے کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں