برکینا فاسو میں مسلح حملے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

متاثرین پاما نامی ایک قریبی کمیون کے ایک قصبے کا سفر کر رہے تھے، جو بینن اور ٹوگو کی سرحدوں کے قریب ہے۔ اس حملے سے قبل بھی رواں ماہ ماجواری میں دو حملے ہو چُکے ہیں

1833623
برکینا فاسو میں مسلح حملے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

مشرقی برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے تقریباً 50 افراد کو ہلاک کر دیا۔ علاقے کے گورنر کرنل ہوبرٹ یامیوگو نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو ماجواری کے ایک دیہی کمیون میں پیش آیا۔

متاثرین پاما نامی ایک قریبی کمیون کے ایک قصبے کا سفر کر رہے تھے، جو بینن اور ٹوگو کی سرحدوں کے قریب ہے۔ اس حملے سے قبل بھی رواں ماہ ماجواری میں دو حملے ہو چُکے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں 17 شہری اور 11 فوجی مارے گئے تھے۔ برکینا فاسو القاعدہ اور نام نہاد ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ سے منسلک اسلامی عسکریت پسندوں کے تشدد کے نشانے پر ہے۔اس خطے میں پچھلی دہائی میں تشدد میں وسعت اور شدت آئی ہے جس میں ہر سال ہزاروں شہری مارے جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں