ترکی۔آرمینیا تعلقات کی بحالی خطے میں امن و خوشحالی لائے گی: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  آرمینی وزیراعظم نکول پاسنیان سے ملاقات میں کہا کہ جنوبی قفقازمیں امن کی جانب پیش رفت مثبت ہے جبکہ ترکی کے ساتھ تعلقات کی بحالی بھی امن و خوشحالی کا باعث بنے گی

1832218
ترکی۔آرمینیا تعلقات کی بحالی خطے میں امن و خوشحالی لائے گی: امریکہ

 امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  آرمینی وزیراعظم نکول پاسنیان سے ملاقات میں کہا کہ جنوبی قفقازمیں امن کی جانب پیش رفت مثبت ہے۔

امریکی امور خارجہ کے مطابق،بلنکن اور پاشنیان نے ٹیلی فون بات چیت میں علاقے کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان مکالمت  کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ یہ پیش رفت مثبت انداز میں آگے بڑھنی چاہیئے۔

علاوہ ازیں  بلنکن نے کہا کہ ترکی اور آرمینیا کے درمیان  تعلقات کی بحالی سے علاقے میں امن و سلامتی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں