شمالی کوریا نے تین بلاسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے:جنوبی کوریا

یہ میزائل تجربات امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کے سخت جواب پر مبنی بیان کے بعد خطے سے روانگی کے  فورا بعد کیے گئے ہیں

1832075
شمالی کوریا نے تین بلاسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے:جنوبی کوریا

جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 3 بلاسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

 جنوبی  کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربات  دارالحکومت پیانگ یانگ کے علاقے سونان سے کیے گئے ہیں۔

 یہ میزائل تجربات امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کے سخت جواب پر مبنی بیان کے بعد خطے سے روانگی کے  فورا بعد کیے گئے ہیں۔

 جاپان نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے دو میزائل تجربات کرنے کی تصدیق کی ہے ۔

 جاپانی وزیر دفاع نوبو کیشی نے بتایا کہ ایک میزائل 550 کلومیٹر کی بلندی پر تقریبا 300 کلومیٹر تک پرواز کے قابل تھا جبکہ دیگر کی  استعداد 50 کلومیٹر بلندی تک پہنچتے ہوئے 750 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی حامل تھی ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں