امریکہ : اسکول پر فائرنگ،18 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

ایک مسلح نوجوان نے گزشتہ روز جنوبی ٹیکساس کے ایک  ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کر دی، جس سے کم از کم 18 بچے اوردو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ  جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا

1831941
امریکہ : اسکول پر فائرنگ،18 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر یوالڈے کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 18 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق، ایک مسلح نوجوان نے گزشتہ روز جنوبی ٹیکساس کے ایک  ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کر دی، جس سے کم از کم 18 بچے اوردو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ  جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

یہ امریکہ میں اجتماعی قتل کا ایک اور بڑا واقعہ ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ مشتبہ حملہ آور کو، جس کی شناخت 18 سالہ سلواڈور راموس کے نام سے ہوئی ہے، پولیس اہل کاروں نے جائے وقوعہ پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا، جب کہ گولیاں لگنے سے 2 اہل کار بھی زخمی ہو گئے

حکام کا کہنا ہے کہ  حملہ آور اکیلا تھا اور فوری طور پر قتل عام کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے، جب کہ قاتل کی فائرنگ سے مرنے والے طلبہ کی عمریں 7 سے 10 کے درمیان تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ  حملہ آور طالب علم نے اسکول آنے سے پہلے اپنی دادی پر بھی گولیاں چلائیں تھیں۔

واضح رہے کہ 10 دن قبل بھی  نیویارک کے علاقے بفالو میں ایک نسل پرست کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام ہلاک ہوئے تھے، اس واقعے میں حکام نے ایک 18 سالہ شخص پر فرد جرم عائد کی ہے جو سینکڑوں میل کا سفر طے کر کے بفیلو پہنچا تھا اور ایک مارکیٹ پر اسالٹ طرز کی بندوق سے فائرنگ کی تھی۔



متعللقہ خبریں