سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت سے متعلق ترکی کے خدشات کو دور کیا جاسکتا ہے: جیک سلیوان
جیک سلیوان نے بائیڈن کے جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے کے دوران صدارتی طیارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے حوالے سے ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ظاہر کیے گئے سیکیورٹی خدشات کو دور کیا جا سکتا ہے۔
جیک سلیوان نے بائیڈن کے جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے کے دوران صدارتی طیارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کل سویڈن اور فن لینڈ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ زیر بحث دونوں ممالک کی نیٹو رکنیت کے عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے زیربحث دونوں ممالک کی نیٹو رکنیت کے عمل کے حوالے سے ترکی کے موقف پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ صدرایردوان اور دیگر حکام کے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے متعلق ترکی کے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جن کو حل کیا جا سکتا ہے۔
سلیوان نےکہا کہ ا نہوں نے اپنے ہم منصب ابراہیم قالن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات میں ان امور پر غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "فن لینڈ کے صدر اور سویڈن کے وزیر اعظم دونوں نے کہا کہ وہ صدر ایردوان اور ان کی ٹیم سے براہ راست ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور ان کی ٹیمیں ترک حکام سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔
سلیوان نے کہا کہ امریکہ کا اس مسئلے کے حل کے لیے صدر ایردوان سے براہ راست بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ مسئلہ درحقیقت ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان حل کرنے کی ضرورت ہے۔
متعللقہ خبریں

امریکہ میں گن ریگولیشن ترمیم بل کو قانون کی ماہیت دے دی گئی
امریکی کانگریس نے 30 سالوں میں پہلی بار گن ریگولیشن کا قانون منظور کیا ہے