کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک مارکیز آج ترکی تشریف لا رہے ہیں

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، مارکیز ایردوان کی دعوت پر 20-22 مئی کو ترکی کا ورکنگ دورہ کریں گے

1829496
کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک مارکیز آج ترکی تشریف لا رہے ہیں

کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک مارکیز صدر رجب طیب  ایردوان  کی دعوت پر آج ترکی کا  ے پر تشریف لا رہے ہیں۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، مارکیز ایردوان کی دعوت پر 20-22 مئی کو ترکی کا ورکنگ دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں ترکی اور کولمبیا کے تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دائرہ کار میں دوطرفہ تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے والے معاہدوں پر دستخط بھی ایجنڈے میں شامل  ہوں گے۔

مذاکرات  کے دوران موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں