مشرقی لیبیا سے جھڑپوں کی اطلاعات، وزیراعظم دارالحکومت میں
لیبیا کے مشرقی حصے میں قائم پارلیمان کی جانب سے مقرر کردہ حکومت کے طرابلس میں داخلے کے بعد شہر میں مختلف عسکری گروہوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں
1828401

لیبیا کے مشرقی حصے میں قائم پارلیمان کی جانب سے مقرر کردہ حکومت کے طرابلس میں داخلے کے بعد شہر میں مختلف عسکری گروہوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
اس حریف حکومت کی تقرری کے بعد لیبیا کی مخلوط حکومت نے اقتدار چھوڑے سے انکار کر دیا تھا۔
فروری میں مشرقی شہر تبروک میں قائم پارلیمان نے فتحی باشاغا کو وزیراعظم منتخب کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے خصوصِ نمائندے اسٹیفنی ویلیئمز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم تمام طرفین سے اعتدال کی درخواست کرتے ہیں اس کے ساتھ انہیں اشتعال انگیز بیانات اور جھڑپوں سے پرہیز کیا جانا چاہیئے۔
یہ بات اہم ہے کہ اقوام متحدہ کی کوششوں سے لیبیا میں مخلوط حکومت قائم ہوئی تھی، جسے گزشتہ سال دسمبر تک انتخابات منعقد کروانا تھے تاہم انتخابات کا انعقاد نہ ہو سکا ہے۔