جاپان، یوکرین کو 13 بلین ین کا قرضہ دے گا، سمجھوتہ طے پا گیا
جاپان نے، روسی حملوں کے بعد اقتصادی مسائل کے شکار، یوکرین کے لئے 13 بلین ین کے قرضے کا سمجھوتے طے کر دیا
جاپان نے، روسی حملوں کے بعد اقتصادی مسائل کے شکار، یوکرین کے لئے 13 بلین ین کے قرضے کا سمجھوتے طے کر دیا ہے۔
جاپان حکومت ، 24 فروری سے جاری حملوں کے بعد سے، یوکرین کے لئے اقتصادی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
جاپان بین الاقوامی تعاون ایجنسی JICA کے سربراہ' تاناکا آکی ہیکو' اور یوکرین کے وزیر خزانہ سرگی مارچینکو نے آن لائن مذاکرات کئے۔
مذاکرات میں تاناکا اور مارچینکو نے، جاپان کی طرف سے یوکرین کے لئے، 13 بلین ین پر مشتمل قرضے کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاناکا نے کہا ہے کہ مذکورہ حملوں کا پیدا کردہ انسانی بحران "موجودہ صدی میں ورلڈ آرڈر کے لئے سب سے بڑی للکار ہے"۔
مارچینکو نے بھی سمجھوتے پر'تاناکا' کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ یوکرینی صرف اپنے ملک کے لئے ہی نہیں یورپ کی سلامتی کے لئے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں
زیمبیا: معدنی کان بیٹھ گئی، 10 کان کن ہلاک
ممبووا کے علاقے میں معدنی کان بیٹھ گئی، حادثے میں کم از کم 10 کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں