سعودی آرامکو دنیا کی قیمتی کمپنیوں میں سرفہرست

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، بدھ تک سعودی آرامکو کی مارکیٹ ویلیو 2.42 ٹریلین ڈالر تک بڑھ گئی

1826041
سعودی آرامکو دنیا کی قیمتی کمپنیوں میں سرفہرست

سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی سعودی آرامکو دنیا کی قیمتی کمپنیوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، بدھ تک سعودی آرامکو کی مارکیٹ ویلیو 2.42 ٹریلین ڈالر تک بڑھ گئی۔

دوسری طرف امریکہ  میں قائم ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی مارکیٹ ویلیو ٹیکنالوجی کے حصص کی حالیہ فروخت کے ساتھ کم ہو کر 2.37 ٹریلین ڈالر رہ گئی ہے۔

اس طرح سعودی آرامکو 2020 کے بعد پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ کر سب سے قیمتی کمپنی بن گئی۔



متعللقہ خبریں