روس ۔ یوکیرین جنگ میں نظام صحت بری طرح متاثر ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او

یوکیرین میں نقصانات برداشت کرنے والے  عوام    ابھی تک  مزاحمت کر رہے ہیں

1823843
روس ۔ یوکیرین جنگ میں نظام صحت بری طرح متاثر ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او

 

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل  تیدروس  ادہانوم  گیبرے سوس کا کہنا ہے کہ ہم روس سے    یوکیرین کے خلاف  جنگ کو روکنے  کی اپیل کرنے کے  عمل کو جاری رکھیں گے۔

یوکیرین کے دورے کے دائرہ کار میں دارالحکومت کیف میں  یوکیرینی  وزیر صحت  وکٹر  لیاشکو  کے ہمراہ مشترکہ  پریس کانفرس  سے خطاب کرنے والے ڈائریکٹر جنرل  گیبرے سوس نے  کہا  ہم نے  ملک  کے حفظان صحت کے نظام   کو پہنچنے والے نقصانات  پر غور کیا ہے۔

گیبرے سوس نے   کہا کہ جنگ طول پکڑتی جا رہی ہے،  میں  جنگوں کو تباہ کن  اثرات  سے بخوبی  واقف ہوں، اس وجہ سے مجھے روس  کے یوکیرین پر قبضے سے  دلی   صدمہ پہنچا ہے۔

یوکیرینی عوام  کی  حملوں کے برخلاف  مزاحمت کو سراہنے پر زور دینے والے گیبرے سوس نے کہا کہ   نقصانات برداشت کرنے والے  عوام    ابھی تک  مزاحمت کر رہے ہیں، ہر چیز کے باوجود ان کی  جدوجہد جاری ہے  ، یہ جنگ سے بری طرح متاثر ہونے والے  اسپتالوں کی مرمت  کر رہے ہیں۔  یہ لوگ   ہیلتھ سروس  اور  انسانی زندگی کے تحفظ کو اولیت  دیتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ 24 فروری سے ابتک  یوکیرین   کے  اسپتالوں اور ہیلتھ مراکز پر 200 حملے  ہوئے ہیں۔اب ان کو روکنا چاہیے ،  حفظان صحت  کی خدمات کو ہدف بنانے سے خارج کیا جانا چاہیے۔ یوکیرین میں  ہماری ہیلتھ ٹیم  جنگ سے قبل کے دور سے بھی کہیں زیادہ مضبوط  ہیلتھ سسٹم   کی نشاط کرنے  کی بھر پور کوششوں میں مصروف ہے۔ جنگ کے اثرات میں  گراوٹ لانے کے  لیے   عالمی ادارہ صحت  طبی امداد کے عمل کو بھی جاری رکھے گا۔
 



متعللقہ خبریں