سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں میں مزید ایک شہری ہلاک

دارالحکومت  خرطوم  کے علاقے بجدر میں یکجا ہوتے ہوئے صدارتی محل کی جانب  جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے ہجوم  کو پولیس نے آنسو گیس پھینکتے ہوئے  منتشر کیا۔

1822881
سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں میں مزید ایک  شہری ہلاک

سوڈان میں مزاحمتی  کمیٹی کی اپیل  پر گلی کوچوں میں نکل آنے والے نوجوانوں نے  عسکری انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے تو  سیکیورٹی قوتوں کی مداخلت  کےد وران  ایک شخص اپنی  جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

دارالحکومت  خرطوم  کے علاقے بجدر میں یکجا ہوتے ہوئے صدارتی محل کی جانب  جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے ہجوم  کو پولیس نے آنسو گیس پھینکتے ہوئے  منتشر کیا۔

سڑکوں پر پتھراؤ کرکے رکاوٹیں کھڑی کرنے والے  اور گاڑیوں کے ٹائر جلانے والے مظاہرین نے فوجیوں سے انتظامیہ کو مکمل طور پر شہریوں کے حوالے کرنے کے لیے  نعرے لگائے۔

پولیس کے تعاقب کے بعد مظاہرین اطراف کی گلیوں میں منتشر ہو گئے۔

سوڈان سینٹرل کمیٹی آف ڈاکٹرز نے بتایا کہ دارالحکومت میں مظاہروں کے دوران ایک شخص کو فوجی گاڑی نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ اس طرح اکتوبر سے جاری مظاہروں میں جانی نقصان 95 ہو گیا۔

اسی طرح کے مظاہرے خرطوم کے امدرمان اور بحری محلوں کے ساتھ ساتھ مدنی شہر میں بھی کیے گئے۔

ملک میں 25 اکتوبر کو فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد پیدا  ہونے والے سیاسی بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی کوششوں سے تا حال کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

متعللقہ خبریں