امریکہ نے روسی ارب پتّی کی یاٹ تحویل میں لے لی
ہماری طلب پر فِجی میں، روسی ارب پتی سلیمان کریم اوف کی 300 ملین ڈالر مالیت کی یاٹ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے: جین ساکی
امریکہ، وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ہماری طلب پر فِجی میں، روسی ارب پتی سلیمان کریم اوف کی 300 ملین ڈالر مالیت کی یاٹ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ساکی نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا اور اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فجی میں، روسی ارب پتی کریموف کی 300 ملین ڈالر مالیت کی سُپر لگژری یاٹ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ یہ کام امریکہ کی طلب پر فِجی انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بحر الکاہل کے جنوبی حصے میں واقع جزیرہ ملک فِجی نے، لاوٹوکا شہر کی کوئین ردہم بندرگاہ پر لنگر انداز، روسی ارب پتّی سلیمان کریموف کی 106 میٹر طویل سُپر لگژری یاٹ کو تحویل میں لئے جانے کا اعلان کیا تھا۔
فِجی پولیس ڈائریکٹر سیٹیوینی کیلیہو نے کہا تھا کہ یاٹ کے چند روز قبل کوئین ردہم بندرگاہ پر پہنچنے سے تحقیقات کا آغاز ہو گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
بشارالاسد کی ناکامی اس کے حل کے لیے آمادہ نہ ہونے کے باعث ہوئی ہے، امریکہ
امریکہ، شامیوں کی طرف سے انجام پانے والے جامع اور پرامن منتقلی کے عمل کی حمایت کرتا ہے