ترکی اور بھارت کو اسلحہ کی فروخت میں بیوروکریسی کم کی جائے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر نے بجٹ اجلاس میں  امریکی خارجہ پالیسیوں پر اپنے جائزے پیش کرتے وقت  امریکہ کی غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کے معاملے پر بھی بعض بیانات دیے

1820335
ترکی اور بھارت  کو اسلحہ کی فروخت میں بیوروکریسی کم کی جائے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انتھنوی بلنکن نے  ترکی اور بھارت کی طرح کے ممالک  کو امریکی فوجی  فروخت کے عمل کو زیادہ سرعت اور پائدار طریقے سے  سر انجام دیے  جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انتھونی بلنکن نے ایوان ِ نمائندگان   کی خارجہ تعلقات کمیٹی   میں بجٹ اجلاس میں  امریکی خارجہ پالیسیوں پر اپنے جائزے پیش کرتے وقت  امریکہ کی غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کے معاملے پر بھی بعض بیانات دیے۔

بلنکن نے جنوبی  کیرولینا کے  ممبر  ایوان جو ولسن کے  سوال کے  "میرے خیال  میں غیر ممالک کو عسکری سازو سامان کی فروخت غیر ضروری  بیورو کریسی سے  متاثر  ہوتی ہے۔ مثال کے طور پرہم  ترکی اور بھارت جیسے اتحادیوں  سے تعاون کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے  کے لیے اس بیوروکریسی سے کس طریقے سے نجات پا سکتے ہیں ؟ "سوال کا جواب دیا ۔

بلنکن نے کہا کہ "میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں، ہمیں غیر ملکی فروخت میں زیادہ احسن طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر جن کو فوری ضرورت ہے۔بہت سے ممالک جن کے روس کے ساتھ اسلحہ کے لین دین کے  تعلقات ہیں وہ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔"

یاد رہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے قلیل مدت پیشتر کانگریس کو روانہ کردہ ایک خط میں ترکی کو  ایف۔16 کی فروخت کے امریکی مفادات کے لیے موزوں ہونے کا جائزہ پیش کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں