میکسیکو کے راستے امریکہ داخل ہونے کی کوشش میں  غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن (آئی این ایم) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے  تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہونڈوراس، کیوبا، گوئٹے مالا، نکاراگوا، ایل سلواڈور، کولمبیا، وینزویلا، پیرو، ایکواڈور اور ہیٹی سے ہے

1818280
میکسیکو کے راستے امریکہ داخل ہونے کی کوشش میں  غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

میکسیکو نے امریکہ کی سرحد تک پہنچنے کے لیے گزشتہ 4 دنوں میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 6 ہزار  غیر قانونی تارکین وطن کے گرفتار کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن (آئی این ایم) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے  تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہونڈوراس، کیوبا، گوئٹے مالا، نکاراگوا، ایل سلواڈور، کولمبیا، وینزویلا، پیرو، ایکواڈور اور ہیٹی سے ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  گزشتہ 4 دنوں میں حراست میں لیے گئے 6 ہزار تارکین وطن میں سے 200 ایسے بچے تھے جن کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ دار موجود نہ  تھا  اور بھوک کی وجہ سے  ان کی حالت  بہت خراب تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں حال ہی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ انسانی سمگلروں نے تارکین وطن کو امریکہ لے جانے کا وعدہ کر کے دھوکہ دیا۔



متعللقہ خبریں