صومالیہ: بم حملہ، 7 افراد ہلاک

دارالحکومت موغادیشو میں فوجی گاڑی گزرنے کے دوران بم حملہ، 7 افراد ہلاک 3 زخمی

1817774
صومالیہ: بم حملہ، 7 افراد ہلاک

صومالیہ میں بم حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے اور دارالحکومت موغادیشو کے علاقے بانادیر میں فوجی گاڑی گزرنے کے دوران ہوا۔

حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے مناظر کے مطابق دھماکے میں علاقے میں موجود بعض دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں