روس نے تین بالٹک ممالک کے قونصل خانے بند کر دئیے

لٹویا، لتھوانیا اور استونیا کو نوٹس دے کر روسی قونصل خانے بند کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا اور روس میں مذکورہ ممالک کے قونصل خانے بند کر دئیے گئے ہیں: روس وزارت خارجہ

1815973
روس نے تین بالٹک ممالک کے قونصل خانے بند کر دئیے

روس نے تین بالٹک ممالک کے قونصل خانے بند کر دئیے ہیں۔

روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق لٹویا، لتھوانیا اور استونیا کو نوٹس دے کر، لتھوانیا کے شہر کلائیپیڈا، لٹونیا کے شہروں لیپاژا اور دوگاوپلیس اور استونیا کے شہروں ناروا اور تراتو  میں، روسی قونصل خانے بند کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

جوابی کاروائی کے طور پر مذکورہ ممالک کے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے لٹویا کے سینٹ پیٹرز برگ  اور پسکوف کے قونصل خانوں، ایستونیا کے سینٹ پیٹرز برگ اور پسکوف کے قونصل خانوں اور لتھوانیا کے سینٹ پیٹرز برگ قونصل خانے کی منظوری منسوخ کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قونصل خانوں کے سفارتی عملے کو "ناپسندیدہ شخصیات" قرار دے دیا گیا ہے علاوہ ازیں اداراتی۔ تکنیکی عملے کے غیر روسی افراد بھی ناقابلِ قبول قرار دے دئیے گئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ سفارتی عملے کو روس فیڈریشن سے نکلنے کے لئے اتنی ہی مہلت دی گئی ہے کہ جتنی مذکورہ ممالک کی طرف سے روسی سفارتی عملے کو دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں