ہیٹی میں چھوٹا طیارہ عام سڑک پر آن گرا،چھ افرادہلاک

ہیٹی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ حادثے میں پائلٹ سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1815852
ہیٹی میں چھوٹا طیارہ عام سڑک پر آن گرا،چھ افرادہلاک

ہیٹی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ حادثے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ کی موت اسپتال لے جانے کے بعد ہوئی۔

خبر کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ مصروف سڑک پر گر کر تباہ ہوا، جس کے بعد شہریوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔

ملکی ادارہ برائے شہری ہوا بازی نے کہا کہ جہاز نے پورٹ-او-پرنس ہوائی اڈے سے دوپہر 3 بج کر 44 منٹ پر پرواز کی، جبکہ 15 منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اس نے 4 بجے الرٹ جاری کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سڑک کے درمیان طیارے کا ٹوٹا ہوا ملبہ دکھا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ حادثے کے متاثرین کی لاشیں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں