کونگو:مدہوش فوجی نے گولیاں چلادیں،8 افراد ہلاک 7 زخمی

جمہوریہ کونگو کے صوبہ جنوبی کیوو میں ایک فوجی نے کشتی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر ہلاک اور سات زخمی ہو گئے

1815113
کونگو:مدہوش فوجی نے گولیاں چلادیں،8 افراد ہلاک  7 زخمی

جمہوریہ کونگو کے صوبہ جنوبی کیوو میں ایک فوجی نے کشتی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق، جنوبی کیوو کے علاقے فیزی کے قریب ٹانگا نیکا جھیل میں ایک کشتی پر مدہوش فوجی نے گولیاں چلا دیں۔

اس واقعے میں آٹھ مسافر ہلاک اور سات زخمی ہو گئے جبکہ بعد ازاں فوجی کو علاقے کے مکینوں نے زدو کوب کیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ پیر کے روز ایتوری صوبے میں بھی ایک مدہوش فوجی نے اپنے تین ساتھیوں اور فوجی چوکی کے قریب موجود پانچ شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں