جنوبی افریقہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاک افراد کی تعداد 306 تک پہنچ گئی

حکام کے مطابق ڈربن میں 60 سالوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ بن گیا ہے، بارشوں اور سیلاب میں متعدد گھر تباہ اور سڑکیں بہہ گئی ہیں

1812184
جنوبی افریقہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاک افراد کی تعداد 306 تک پہنچ گئی

جمہوریہ جنوبی افریقہ کے مشرق میں واقع صوبہ KwaZulu-Natal میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں اپنی جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 306 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ڈربن میں 60 سالوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ بن گیا ہے، بارشوں اور سیلاب میں متعدد گھر تباہ اور سڑکیں بہہ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈربن میں 248 اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا نے سیلاب کو تباہی اور آفت قرار دے دیا۔

صدر سرل رامافوسا نے ان سیلابی بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس تبدیلی سے نمٹنے میں اب مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

جانی نقصان کی وجہ سے ریاست بھر میں آفت کا اعلان کر دیا گیا۔

سیلاب میں کئی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ ڈربن پورٹ سے سامان کی ترسیل روک دی گئی۔

کچھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میونسپل سروسز جیسے بجلی، پانی اور کچرا اٹھانا دوبارہ شروع ہو گیا۔

 

جنوبی افریقہ  کے محکمہ موسمیات  (SAWS) نے خبردار کیا ہے کہ پورے ہفتے کے دوران ریاست کے کچھ حصوں میں وقتاً فوقتاً شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔



متعللقہ خبریں