امریکہ سلوواکیہ میں پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نصب کر رہا ہے

یوکرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امریکہ اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے گا

1809734
امریکہ سلوواکیہ میں پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نصب کر رہا ہے

امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے اعلان کیا کہ سلوواکیہ نے یوکرین کو اپنا واحد S-300 فضائی دفاعی نظام دینے کے بعد، امریکہ نے یورپ میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم میں سے ایک کو سلوواکیہ میں تعینات کرنے کا حکم دیا۔

آسٹن نے کہا، "میں یوکرین کو ایک اہم فضائی دفاعی صلاحیت کے ساتھ S-300 فضائی دفاعی نظام دینے میں سلواک حکومت کی سخاوت کی تعریف کرتا ہوں۔"

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سلوواکیہ ہزاروں یوکرینی مہاجرین کی میزبانی بھی کررہا ہے، آسٹن نے کہا کہ یوکرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امریکہ اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے گا۔

وزیر آسٹن نے مزید کہا کہ"سلوواکیہ کی دعوت پر اور میری ہدایت پر امریکی یورپی کمان سلواکیہ میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم تعینات کرے گی، جس کی کمانڈ امریکی فوجی کریں گے۔ مزید مستقل فضائی دفاعی حل پر سلوواک حکومت سے مشاورت کے لیے اس پیٹریاٹ سسٹم کی تعیناتی کا وقت ابھی طے نہیں ہوا ہے۔"



متعللقہ خبریں