ڈی ایچ ایل کارگو فرم کا طیارہ کوستا ریکا میں دو حصوں میں منقسم
بوئنگ 757 قسم کے کارگو طیارے میں جوآن سانتاماریا ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد خرابی پیدا ہو گئی
جرمن کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل کا ایک طیارہ کوستاریکا کے دارالحکومت سان ہوزے کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد دو حصوں میں منقسم ہو گیا۔
DHL سے تعلق رکھنے والے بوئنگ 757 قسم کے کارگو طیارے میں جوآن سانتاماریا ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد خرابی پیدا ہو گئی۔
مکینیکل خرابی کے باعث طیارے کو 25 منٹ بعد رن وے پر واپس آنا پڑا۔
ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا طیارہ رن وے کے آخری حصے پر پہنچنے پر دو حصوں میں بٹ گیا۔ طیارے کا عملہ اس حادثے میں محفوظ رہا ہے۔
عملے کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکام کو "ہائیڈرولک مسئلے" کی نشاندہی کی تھی، جب کہ اس حادثے نے ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کو متاثر کیا ہے۔
متعللقہ خبریں

کولمبیا، منشیات کی اسمگلنگ کا کنٹرول سنبھالنے کی مسلح جنگ
کاوکا انتظامیہ منسلک الماگور قصبے میں مسلح گروہوں کے تصادم سے علاقے کے مکین بُری طرح متاثر ہوئے ہیں