نائجیریا، فسادات سے راہ فرار اختیار کرنے والے 13 افراد نہر میں ڈوب کر ہلاک

نائجر گورنر کی پریس کونسلر میری نوئل برجے نے بتایا کہ مسافر کشتی جس پر  کم از کم 20 افراد سوار تھے

1805309
نائجیریا، فسادات سے راہ فرار اختیار کرنے والے 13 افراد نہر میں ڈوب کر ہلاک

بتایا گیا ہے کہ نائجیریا کے صوبے نائیجر میں مسلح حملوں سے فرار ہونے والے افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نائجر گورنر کی پریس کونسلر میری نوئل برجے نے بتایا کہ مسافر کشتی جس پر  کم از کم 20 افراد سوار تھے ، زومبا گاؤں میں دریائے گونی میں غرق ہو  گئی۔

نوئل برجے نے بتایا کہ واقعے کے بعد امدادی کاروائیوں کے دوران 13 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ یہ لوگ علاقے میں جاری حملوں سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے، نول برجے نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والے واقعات "تکلیف دہ اور پریشان کن" ہیں۔

نول برجے نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں