تونس میں پارلیمان تحلیل،عوام کا جشن

تونس کے صدر قیس سعید نے ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ملک میں جشن منایا جا رہا ہے

1804749
تونس میں پارلیمان تحلیل،عوام کا جشن

تونس کے صدر قیس سعید نے ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ملک میں جشن منایا جا رہا ہے۔

صدرکے اس اعلان کے بعدعوام کی بڑی تعداد گزشتہ شام اس فیصلے کا جشن منانے کے لیے حبیب بورقیبہ شاہراہ پر جمع ہوئی اور پارلیمان تحلیل کرنے کے فیصلے کے حق میں نعرے بازی کی۔

کئی مہینوں تک پارلیمان کو معطل رکھنے کے بعد صدر قیس سعید نے اپنا فیصلہ سنایا، جو بعد میں سرکاری گزٹ میں شائع ہوا۔

آئین کے باب 72 کی بنیاد پر اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان تحلیل کرنے کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو یرغمال بنانے اور ان کے خلاف بغاوت کی سازشیں ناکام بنانے کے بعد اٹھایا گیا یہ قدم اداروں کی مضبوطی اور استحکام کا باعث بنے گا۔

انہوں نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد تونس کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یہ اقدامات آئین اورقرارداد 72 کی دفعات کی بنیاد پر ریاست اور اس کے اداروں، وطن اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

اس قرارداد کے تحت کہ جمہوریہ کا صدر ریاست کا سربراہ ہے اور اس کے اتحاد کی علامت، اس کی آزادی اور تسلسل کی ضمانت دیتا ہے اور آئین کے احترام کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے ہر کسی کو خبردار کیا کہ جو بھی تشدد کا سہارا لینے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔



متعللقہ خبریں