وائٹ ہاوس کی نائب ترجمان بھی کووِڈ۔19 میں مبتلا ہو گئیں

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کے بعد نائب ترجمان کرین ژون پئیر بھی کووِڈ۔19 میں مبتلا ہو گئیں

1802988
وائٹ ہاوس کی نائب ترجمان بھی کووِڈ۔19 میں مبتلا ہو گئیں

امریکہ، وائٹ ہاوس کی نائب ترجمان کرین ژون پئیر نے صدر جو بائیڈن کے ہمراہ دورہ یورپ سے واپسی پر کووِڈ۔19 ٹیسٹ پازیٹو نکلنے کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ ہفتے وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کے کووِڈ۔19 میں مبتلا ہونے کے بعد نائب ترجمان ژون پئیر کا ٹیسٹ بھی مثبت نکل آیا ہے۔

ژون پئیر دورہ بیلجئیم اور دورہ پولینڈ کے دوران صدر بائیڈن کے ہمراہ تھیں۔ بیماری کے بارے میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بیماری کی علامت معمولی ہیں۔ صدر بائیڈن سے قریبی رابطے میں نہ ہونے کی وجہ سے ان کے وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں