امریکہ: ہم ترکی کے شکر گزار ہیں

ہم، یوکرین کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کے ساتھ وابستگی پر اور مشکل حالات میں یوکرین کی مدد پر، ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہیں: نیڈ پرائس

1799700
امریکہ: ہم ترکی کے شکر گزار ہیں

امریکہ نے کہا ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے کوششوں پر ہم ترکی کے شکر گزار ہیں۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے منعقدہ پریس کانفرنس میں جنگ کے خاتمے کے لئے ترکی کے اٹھائے گئے اقدامات اور یوکرین کو فراہم کردہ امداد کا جائزہ لیا۔

پرائس نے کہا ہے کہ "ہم، یوکرین کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کے ساتھ وابستگی پر اور مشکل حالات میں یوکرین کی مدد پر، ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہمارے ترک اتحادیوں کا بھی ان سفارتی کوششوں میں داخل ہونا ہمارے علم میں ہے"۔



متعللقہ خبریں