جنگ کا 22 واں دن، روس کا طیارہ ساز تنصیب پر حملہ

روسی میزائل، لیویو ائیر پورٹ  کے قریب واقع، طیارہ ساز تنصیب پر گرے۔ حملے میں تنصیب کے مرکز میں واقع عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں

1797836
جنگ کا 22 واں دن، روس کا طیارہ ساز تنصیب پر حملہ

یوکرین پر حملوں کے 22 ویں دن  روس نے لیویو میں طیارہ ساز تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔

لیویو بلدیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روسی میزائل، لیویو ائیر پورٹ  کے قریب واقع، طیارہ ساز تنصیب پر گرے ۔ حملے میں تنصیب کے مرکز میں واقع عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ تاہم تنصیب میں فعال  کاروائیاں  بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا"۔

بلدیہ مئیر اینڈری سادووی  نے، الارم کی صورت میں، لیویو کے شہریوں سے تعلیمات پر عمل کرنے، جائے وقوعہ کی تصاویر اتارنے سے پرہیز کرنے  اور حکام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ طیارہ ساز تنصیب پر بمباری روس کا لیویو پر دوسرا حملہ ہے۔ گذشتہ ہفتے روسی میزائلوں نے شہر میں واقع 'بین الاقوامی تحفظِ امن و سلامتی مرکز' کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں