امریکہ 2 پیٹریاٹ بیٹریاں پولینڈ بھیج رہا ہے

پولینڈ کو، بطور دفاعی مقصد، 2 پیٹریاٹ بیٹریاں فراہم کی جائیں گی: امریکہ یورپی کمانڈ آفس

1792231
امریکہ 2 پیٹریاٹ بیٹریاں پولینڈ بھیج رہا ہے

امریکہ یورپی کمانڈ آفس نے کہا ہے کہ پولینڈ کو، بطور دفاعی مقصد، 2 پیٹریاٹ بیٹریاں فراہم کی جائیں گی۔

امریکہ یورپی کمانڈ آفس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق یورپی کمانڈر جنرل ٹوڈ والٹرز نے پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹم بیٹریاں پولینڈ بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان بیٹریوں کا مقصد مکمل طور پر دفاعی ہے اور میزائل کسی بھی شکل میں جارحانہ مقاصد نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں امریکہ اور پولینڈ کے درمیان "یوکرین کو طیارے بھیجنے" کے موضوع پر بعض فکری اختلافات سامنے آئے تھے۔ پولینڈ نے کہا تھا کہ ہم، مذکورہ طیاروں کو براہ راست یوکرین نہیں بھیج سکیں گے، ممکن ہے کہ ہم ان طیاروں کو جرمنی میں امریکی فوجی بیس کے حوالے کر دیں۔ 

تاہم پینٹاگون نے کہا تھا کہ طیاروں کا براہ راست امریکہ کے ہاتھ سے یوکرین کے حوالے کیا جانا ناممکن ہے۔



متعللقہ خبریں