کیمرون میں ہیضے کی وبا سے درجنوں اموات

ملک کے 10 علاقوں میں سے 5  میں کیسز کا پتہ چلا، اوراس وبا کی وجہ سے 44 افراد ہلاک ہوئے

1791183
کیمرون میں ہیضے کی وبا سے درجنوں اموات

کیمرون کے مغربی اور ساحلی علاقوں میں دوبارہ ابھرنے والی ہیضے کی وبا میں 44 افراد ہلاک اور کیسز کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی۔

پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر (COUSP) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیضے کی وبا کے اب تک 1574 کیسز کا تعین ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 10 علاقوں میں سے 5  میں کیسز کا پتہ چلا، اوراس وبا کی وجہ سے 44 افراد ہلاک ہوئے۔

ہیضہ، ایک خوراک اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماری "وائبریو" بیکٹیریم کی وجہ سے جسم میں شدید اسہال اور پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

کیمرون میں صاف پانی کی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکامی اور فوری اور موثر طبی مداخلت فراہم کرنے میں ناکامی بیماری اور موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔



متعللقہ خبریں