بلغاریہ نے 2 روسی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا

بلغاریہ نے روس کے صوفیہ سفارت خانے میں متعین دو روسی سفارت کاروں کو بلغاریہ کے خلاف جاسوسی کی وجہ سے نا پسندیدہ شخصیات اعلان کر دیا

1789054
بلغاریہ نے 2 روسی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا

بلغاریہ نے روس کے صوفیہ سفارت خانے میں متعین دو روسی سفارت کاروں کو بلغاریہ کے خلاف جاسوسی کی وجہ سے نا پسندیدہ شخصیات اعلان کر دیا ہے۔

بلغاریہ وزارت خارجہ کے ترجمان مِتکو دمتروف نے جاری کردہ بیان میں ناموں کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔

دمتروف نے کہا ہے کہ بلغاریہ کے سکیورٹی اداروں نے، وزیر خارجہ تھیوڈورا گانچووسکا کو سفارتی استثنایت کے حامل 2 افراد کے بلغاریہ کے خلاف جاسوسی میں ملوّث ہونے کے ثبوتوں پر مبنی، معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روسی سفارت کاروں کو ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے پر مبنی نوٹ کے ساتھ ساتھ روسی سفارت خانے کو ایک اور نوٹ بھی دیا ہے۔

میتکو دمتروف نے کہا ہے کہ دوسرے نوٹ میں روس کے صوفیہ سفارت خانے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سفارت خانے کی سرکاری انٹر نیٹ سائٹ سے شائع کئے گئے اور بلغاریہ کے نقطہ نظر سے "حقارت آمیز الفاظ کے حامل" مواد کو فوری طور پر انٹر نیٹ سائٹ سے ہٹایا جائے۔

روس کے صوفیہ سفارت خانے نے مذکورہ نوٹوں کے جواب میں جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ بلغاریہ کے ماسکو سفارت خانے میں متعین 2 بلغار سفارت کاروں کو بھی مختصر ترین وقت میں ملک سے نکال دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں