بین الاقوامی عدالت انصاف میں روس کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کی سمات 7-8 مارچ کو ہوگی

اقوام متحدہ کے عدلیہ کے ادارے کورٹ آف جسٹس کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں یوکرین کی طرف سے روس کے خلاف 1948 میں نسل کشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی کرنے پر دائر مقدمے کی سماعت کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا  ہے

1788326
بین الاقوامی عدالت انصاف میں روس کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کی سمات 7-8 مارچ کو ہوگی

بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا کہ یوکرین کی طرف سے روس کے خلاف نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی پر لائے گئے مقدمے کی پہلی سماعت 7 اور 8 مارچ کو ہوگی۔

اقوام متحدہ کے عدلیہ کے ادارے کورٹ آف جسٹس کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں یوکرین کی طرف سے روس کے خلاف 1948 میں نسل کشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی کرنے پر دائر مقدمے کی سماعت کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا  ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 7مارچ  کو   یوکرین  اور 8 مارچ کو روسی  فریق   کی سماعت کی جائے گی۔

عدالت نے روس کو خبردار کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہے جو ممکنہ حکم امتناعی کے اعلان کے اثر کو ختم کر دیں گے۔

روس نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ فوری طور  پرناقابل تلافی نقصانات اور حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے  اقدامات کرے ۔

یوکرین نے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کی بنیاد پر 26 فروری کو روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست  دے رکھی ہے۔

یوکرین نے روس کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں میں نسل کشی  کرنے کے دعوے کی مخالفت کی  ہے اور کہا ہے کہ   روس نے یوکرینی  باشندوں کو نسل کشی کے ارادے سے قتل کیا ہے۔

یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں میں جہاں روسی نسلی نژاد  باشندوں کی  آبادی بہت زیادہ ہے علیحدگی پسندوں نے نام نہاد حکومتوں کا اعلان کر دیا اور  روس نے 21 فروری کو ان انتظامیہ کو تسلیم کر لیا  تھا۔



متعللقہ خبریں