جاپان میں شدید برفباری سے روز مرہ کی زندگی مفلوج

ہوکائیڈو اور شمال مشرقی تھوکو علاقوں میں کل رات سے ہونے والی شدید برف باری اور طوفان نےروز مرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا

1782167
جاپان میں شدید برفباری سے روز مرہ کی زندگی مفلوج

جاپان میں شدید برف باری کے باعث 134 پروازوں اور 683 ٹرینوں کے سفر  منسوخ کر دیے گئے جب کہ بعض شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

ہوکائیڈو اور شمال مشرقی تھوکو علاقوں میں کل رات سے ہونے والی شدید برف باری اور طوفان نےروز مرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

ریل آپریٹر جے آر نے اعلان کیا کہ 683 ٹرین سفر بشمول محدود تعداد کی ایکسپریس ٹرینوں کی آمدورفت کو  خراب  موسمی صورتحال کی بنا پرمعطل کر دی گیا ہے، جب کہ ایئر لائن کمپنیوں نے اعلان کیا کہ ہوکائیڈو میں 134 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شدید برف باری اور طوفان بدھ کی صبح تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ نیگاتا ریاست میں 80 سینٹی میٹر اور ہوکائیڈو اور ناگانو ریاستوں میں 50 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے، اور خطرناک علاقوں میں مقیم رہائشیوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں