لیبیا کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بال بال بچ گئے

لیبیا  کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ آج علی الصبح ایک حملے میں اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی

1776350
لیبیا کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بال بال بچ گئے

لیبیا  کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ آج علی الصبح ایک حملے میں اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ 

 خبر کے مطابق، ایک ایسے وقت جب ملک کو کنٹرول کرنے کے لیے لیبیا کے مشرقی خطے کی پارلیمان اور الدبیبہ کی قومی اتحاد پر مبنی حکومت کے درمیان شدید رسہ کشی جاری ہے، مبینہ طور پر حملے کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی تفتیش کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ صبح صبح گھر لوٹ رہے تھے۔

واضح طور پر اس واقعے کو انہیں قتل کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں