قطر غیرنیٹو اتحادی ملک بنے گا: امریکہ

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ملاقات میں قطر کو غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا

1771365
قطر غیرنیٹو اتحادی ملک بنے گا: امریکہ

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ملاقات میں قطر کو غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے قطر کو ایک اچھا دوست اور بھروسے مند اتحادی بھی قرار دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان گزشتہ روز وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں ملاقات ہوئی۔

بائیڈن نے کہا کہ وہ واشنگٹن اور دوحہ کے درمیان شراکت کو مزید وسعت دیتے ہوئے قطر کو غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی کانگریس کو جلد ہی اس حوالے سے مطلع کریں گے۔

گو کہ غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دیا جانا بڑی حد تک علامتی نوعیت کا ہے تاہم یہ قطر کی جانب سے اس تعاون کے لیے واشنگٹن کی ممنونیت کا اظہار بھی ہے جو اس نے فغانستان سے امریکا کے انخلاء نیز گزشتہ برس غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ کو ختم کرانے میں کیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اوول آفس میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، قطر اچھا دوست اور قابل بھروسہ اور اتحادی  ہے اور میں کانگریس کو مطلع کر رہا ہوں کہ میں قطر کو غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کروں گا تاکہ اپنے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی ہو سکے، میرا خیال ہے کہ یہ کافی عرصے سے زیر التوا ہے۔

قطر خلیجی ملکوں میں کویت کے بعد امریکہ کا بڑا غیر نیٹو اتحادی بننے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ جب کہ مجموعی طور پر یہ درجہ حاصل کرنے والا اٹھارہواں ملک ہوگا۔

آخری ملک برازیل تھا جس کو 2019 میں غیر نیٹو اتحادی بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ درجہ امریکہ کی طرف سے قریبی غیر نیٹو اتحادیوں کو دیا جاتا ہے جن کے امریکی فوج کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔

غیر نیٹو اتحادی کا درجہ مل جانے کے بعد دو حہ کو واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے خصوصی اقتصادی اور فوجی مراعات مل جائیں گی۔



متعللقہ خبریں