تیونس، غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش ناکام، 6 پناہ گزین لقمہ اجل

امدادی ٹیموں کی سرتوڑ کوششوں کے نتیجے  میں 34 افراد کو زندہ بچا لیا گی

1769822
تیونس، غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش ناکام، 6 پناہ گزین لقمہ اجل

تیونس کے کھلے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6 غیر قانونی تارکین وطن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تیونس کی سرکاری ایجنسی کی خبر کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زیرسیز شہر سے دوری پر سمندر  میں ایک کشتی کے غرقاب کی اطلاع کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کاروائیاں شروع کی گئیں۔

بتایا گیا کہ  امدادی ٹیموں کی سرتوڑ کوششوں کے نتیجے  میں 34 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 6 غیر قانونی تارکین وطن کی سمندر سے لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا  ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن افریقی شہری تھے۔

خیال رہے کہ شمالی افریقہ کے ممالک تیونس اور لیبیا کو غیر قانونی طریقے سے  یورپ پہنچنے  کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔  



متعللقہ خبریں