امریکہ: ہم دیکھ رہے ہیں، روس فوجوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے

حالیہ 24 گھنٹوں میں یوکرائن کے ساتھ سرحدی علاقوں اور بیلا روس میں فوجوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے: پینٹاگون

1769696
امریکہ: ہم دیکھ رہے ہیں، روس فوجوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے

امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون' کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں یوکرائن کے ساتھ سرحدی علاقوں اور بیلا روس میں فوجوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

 معمول کی پریس کانفرنس میں ایجنڈے کے موضوعات پر بات کرتے ہوئے کربی نے کہا ہے کہ ہم یوکرائن کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ 24 گھنٹوں میں روس نے ملک کے مغربی علاقوں اور بیلاروس میں اہم پیمانے پر موجود محارب فوجوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یومیہ اضافوں کی تعداد میں پڑے بغیر ہم دیکھ رہے ہیں کہ روس وہاں اپنی فوجوں میں بہت ڈرامائی نہ بھی ہو تو بھی نپے تُلے انداز میں اضافہ کر رہا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم یوکرائن کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ یوکرائن کو فضائی دفاعی سسٹم کیوں فراہم نہیں کر رہا؟ کربی نے کہا ہے کہ میں یوکرائن کو فراہم کئے گئے اسلحے کی تفصیلات میں نہیں جاوں گا۔ ضروریات کے موضوع پر ہم یوکرائن کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔ میرے خیال میں مذکورہ اسلحے کے معاملے میں بھی یہ مذاکرات جاری رہیں گے۔ میں یہاں سے، کسی اسلحے کی فراہمی یا اس اسلحے کی فراہمی کے شیڈول کے بارے میں، کوئی یقین دہانی نہیں کروا سکتا۔

حاضر حالت میں رکھے گئے 8 ہزار 500 فوجیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کربی نے کہا ہے کہ افغانستان اور عراق کے قبضے کے دوران استعمال کی گئی 82 ویں اور101 ویں ائیر بورن ڈویژنوں اور چوتھی پیادہ ڈویژن کی بعض یونٹوں اور آریزونا، ٹیکساس اور جارجیا میں 4 فضائی بیسوں کو حاضر کر دیا گیا ہے۔ 



متعللقہ خبریں