اٹلی میں تیسرے مرحلے میں بھی صدر منتخب نہ کیا جاسکا

ووٹنگ میں، صدر کا انتخاب نہیں ہو سکا، کیونکہ مندوبین کے ذریعے نامزد کردہ امیدواروں میں سے کوئی بھی دو تہائی  اکثریت یعنی  673  ووٹ حاصل نہیہں کرسکا ہے

1768486
اٹلی میں تیسرے مرحلے میں بھی صدر منتخب نہ کیا جاسکا

اٹلی کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے بلائی جانے والی "گرینڈ الیکٹورل اسمبلی" میں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلاہے۔

صدارتی انتخاب کے قانون کے مطابق 1009 رکنی انتخابی اسمبلی میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ کل منعقد ہوا، جس میں 315 سینیٹرز اور 6 تاحیات سینیٹرز، پارلیمنٹ کے بالائی ونگ کے اراکین، جمہوریہ سینیٹ، ایوان نمائندگان کے ایوان زیریں 630 اراکینِ پارلیمنٹ ، اور 20 انتظامی علاقوں سے 58 نمائندوں نے شرکت کی ۔

ووٹنگ میں، صدر کا انتخاب نہیں ہو سکا، کیونکہ مندوبین کے ذریعے نامزد کردہ امیدواروں میں سے کوئی بھی دو تہائی  اکثریت یعنی  673  ووٹ حاصل نہیہں کرسکا ہے۔

ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں 976 ووٹ ڈالے گئے جبکہ  527 غیر جانبدار رہے۔

سینیٹ کی صدر ماریا ایلیسابیٹا البرٹی کیسلاٹی اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر روبرٹو فیکو نے اعلان کیا کہ صدارتی انتخاب تیسرے دور کی ووٹنگ کے ساتھ جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں