روس کے جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود میں پہنچ گئے

بیس سے زائد جنگی بحری جہاز فوجی مشقوں کے لئے بحیرہ اسود میں داخل ہو گئے ہیں: روس وزارت دفاع

1768663
روس کے جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود میں پہنچ گئے

روس کے جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود میں مشقیں کریں گے۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق "20 سے زائد جنگی بحری جہاز فوجی مشقوں کے لئے بحیرہ اسود میں داخل ہو گئے ہیں"۔

24 جنوری کو بھی، 20 روسی جنگی بحری جہازوں کے فوجی مشقوں کی خاطر بحیرہ بالٹک میں داخل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

روس وزارت دفاع کی طرف سے 20 جنوری کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی بحری بیڑہ جنوری اور فروری کے مہینوں میں اپنی ذمہ داری کے تمام علاقوں میں آگے پیچھے فوجی مشقیں کرے گا۔



متعللقہ خبریں