میکسیکو:جیل میں ہنگامہ آرائی،8 افراد ہلاک
میکسیکو کے کولیما نامی شہر کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے
1768522

میکسیکو کے کولیما نامی شہر کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
خبر کےمطابق، جیل میں قیدیوں کے درمیان ہنگامہ شروع ہو گیا جس میں اسلحے اور تیز دھار آلات کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
مقامی انتظامیہ نے اپنے بیان میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتےہوئے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ جیل میں صورت حال قابو میں بتائی گئی ہے۔