سوڈان میں مظاہرین پر گولی چلادی،3افراد ہلاک
سوڈان میں فوجی اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے
1767917

سوڈان میں فوجی اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے ملک میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین کی ایوان صدر کی جانب مارچ کرنے کی کوشش پر حفاظتی قوتوں نے اشک آور گیس پھینکی اور لاٹھی چارج کےساتھ براہ راست فائرنگ بھی کرڈالی۔
فائرنگ کے باعث مزید تین افراد ہلاک ہو گئے، جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ سوڈان میں تین ماہ سے جمہوریت کی بحالی کے لئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔