ہم، صدر پوتن سے 'پُر امن راستے' کی اپیل کرتے ہیں: بلنکن

میری قوی تمنّا ہے کہ اس بحران کو سفارتی و پُر امن راستے پر رکھا جائے لیکن حتمی فیصلہ صدر پوتن کا ہو گا: انتھونی بلنکن

1765263
ہم، صدر پوتن سے 'پُر امن راستے' کی اپیل کرتے ہیں: بلنکن

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دورہ یوکرائن کی مصروفیات کے دوران روس کے صدر ولادی میر پوتن سے ' پُر امن راستے' کے انتخاب کی اپیل کی ہے۔

انتھونی کا، جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ متوقع مذاکرات سے دو روز قبل، دورہ یوکرائن توجہ کا مرکز بنا ہے۔

 یوکرائن میں امریکی سفارت خانے سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "میری قوی تمنّا ہے کہ اس بحران کو سفارتی و پُر امن راستے پر رکھا جائے لیکن حتمی فیصلہ صدر پوتن کا ہو گا"۔

بلنکن نے صدر پوتن کے، یوکرائن کی سرحد پر مزید فوجیں جمع کر سکنے کا دعوی کیا اور کہا ہے کہ "ہم جانتے ہیں کہ وہ اس طاقت کو قلیل مدت میں مزید بڑھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور یہ چیز پوتن کو جلد ہی یوکرائن کے خلاف مزید جارحانہ کاروائی کا موقع فراہم کر رہی ہے"۔



متعللقہ خبریں