سوڈان، سیکیورٹی قوتوں کی مداخلت سے 7 افراد ہلاک

ملک میں ہنگامی حالت نافذ کیے جانے والے 25 اکتوبر سے ابتک  احتجاجی  مظاہروں میں  ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی

1764206
سوڈان، سیکیورٹی قوتوں کی مداخلت سے 7 افراد ہلاک

سوڈان میں سول  انتظامیہ کے مطالبات کے ساتھ ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں  سیکیورٹی قوتوں کی مداخلت سے 7 افراد  لقمہ اجل بن گئے۔

سوڈانی ڈاکٹرز کمیٹی کے مطابق  سول انتظامیہ کے حامیوں  کے  فوجی  انتظامیہ سے  ملکی انتظامیہ کو واپس لینے  کے مطالبے کے ساتھ ہونے والے مظاہروں   میں   پولیس کی مداخلت سے 7 مظاہرین  ہلاک ہو گئے۔

جس کے بعد  ملک میں ہنگامی حالت نافذ کیے جانے والے 25 اکتوبر سے ابتک  احتجاجی  مظاہروں میں  ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔

سوڈانی  دارالحکومت  خرطوم اور بعض شہروں میں سول انتظامیہ کی بحالی کے مطالبے کے ساتھ ہزاروں افراد  گلی کوچوں میں  نکل آئے تھے۔

سابقہ  اقتدار کے آزادی و تبدیلی  قوتوں کے  اتحاد نے  سیکیورٹی قوتوں کے مظاہروں کے برخلاف  پر تشدد   مداخلت کے جواز میں آج سے لیکر دو روز تک سول نافرمانی کرنے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں