پیرو میں بلند موجوں کے باعث 80 بندرگاہوں کے استعمال کو روک دیا گیا

سونامی   پیدا ہونے سے  غیر معمولی موجیں  دیکھنے میں آنے کی وضاحت کرنے والے حکام  کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں

1764345
پیرو میں بلند موجوں کے باعث 80 بندرگاہوں کے استعمال کو روک دیا گیا

آسڑیلیا کے مشرق میں واقع   ملک  تونگا  میں 15 جنوری کو رونما ہونے والے  آتش فشاں پہاڑ میں  دھماکے کے بعد پیرو  میں  سمندری موجوں کی  سطح بلند ہونے  کی بنا پر اس ملک کی 80 بندر گاہوں کو آمدورفت ے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پیرو کے ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کے مطابق  سونامی   پیدا ہونے سے  غیر معمولی موجیں  دیکھنے میں آنے کی وضاحت کرنے والے حکام  کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔

پیرو نیشنل ڈیفنس  انسٹیٹیوٹ   نے دیو ہیکل لہروں کے پیدا ہونے کے عمل  کے  جاری رہنے کی اطلاع دیتے ہوئے   کہا ہے کہ ملک کے  شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں واقع 80 بندر گاہوں کو عارضی طور پر  بند کردیا  گیا ہے۔

سمندری کنارے پر رہائش پذیر عوام سے ساحلوں سے دور رہنے کی اپیل کرنے والے حکام نے  یاد دہانی کرائی ہے کہ  ماہی گیری، کھیل اور تفریحی مقاصد  کی حامل تمام تر سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔

تونا میں آتشی پہاڑ میں دھماکے کے بعد امریکہ،کینیڈا اور چلی  کے لیے بھی سونامی کا انتباہ دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں