دارالحکومت جکارتہ نہیں نوسنتارا ہوگا: حکومت انڈونیشیا

انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ  انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام  نوسنتارا ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے

1764441
دارالحکومت جکارتہ نہیں نوسنتارا ہوگا: حکومت انڈونیشیا

انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ سے منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیاہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈیئن کے مطابق، انڈونیشیا کی پارلیمان نے دارالحکومت جکارتہ سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ  انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام  نوسنتارا ہوگا جو جزیرہ بونیو امیں واقع ہے۔

نیا دارالحکومت قوم کی شناخت اوراقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جکارتہ سے منتقل کرنے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے عملدرآمد میں تاخیرہوئی۔

ماہرین نے دارالحکومت کی منتقلی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لئے عوام سے رائے نہیں لی گئی اورنہ ہی ماحولیاتی حوالے کو مدنظررکھا گیا۔



متعللقہ خبریں